12 ستمبر، 2021، 3:50 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84468655
T T
0 Persons
آئی اے ای اے کے ساتھ مذاکرات اگلے سربراہی اجلاس کے موقع پر جاری رہیں گے

تہران، ارنا - ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم نے اگلے اجلاس  کے موقع پر اپنی بات چیت کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بات محمد اسلامی نے اتوار کے روز مشترکہ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے رافائل گروسی کے ساتھ اپنی بات چیت کو اچھی اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے قوانین کے دائرے میں  ان مذاکرات سے باہمی تعاون میں مدد ملےگی۔

محمد اسلامی نے کہا کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے معاملات تکنیکی اور فنی بنیادوں پر استوار ہیں۔

ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ہم بین الاقوامی جوہری ادارے کے آئندہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس کے ضمن میں مذاکرات بھی انجام دیں گے۔

اسلامی نے کہا کہ  ایران اور بین الاقوامی جوہری ادارے کے درمیان اعتماد کی بحالی سب سے اہم ہے بین الاقوامی جوہری ادارے کو بھی چاہیے کہ وہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے فروغ کے سلسلے میں قانون کے مطابق اپنا تعاون فراہم کرے۔

 انہوں نے بتایا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر بین الاقوامی جوہری ادارے کی نظارت کا سلسلہ قانون کے مطابق جاری رہےگا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی جوہری ادارے کے سربراہ ایک وفد کی قیادت میں ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کے سلسلے ہفتہ کےروز تہران کے دورے پر پہنچ گئے جہاں ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے بین الاقوامی قانونی امور 'بہروز کمالوندی' نے ان کا استقبال کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .